ابنا: اس دوران انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح وو بہبود کی فعالیت اور دیگرتنظیمی امورپرتبادلہ خیال کیا ،انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں دہشت گردوں کے مظالم کا نشانہ بننے والے محصورین پارا چنار کی امدادخصوصی اہمیت کی حامل تھی ۔الحمدللہ اس ضمن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر کام کیا اور قوم کے سامنے سرخرو ہوئی ، انہوں نے کہا کہ اب ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے سندھ اور بلوچستان کے شدید بارشوں سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے ہماری مدد کے منتظر ہیں، انشاء اللہ ایم ڈبلیو ایم امتحان کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے بیس کیمپ کراچی میں تھا اور زندہ دلان کراچی نے اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے فلاحی خدمات کی نئی تاریخ رقم کی۔ نثار فیضی نے بتایا کہ امسال بھی طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے کراچی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے اور انشاء اللہ اس ضمن میں بھر پور اور موثر مہم چلائی جائے گی ، انہوں نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح و بہبود نے متاثرین کے مکمل کوائف اور اعداو شمار اکٹھے کر لیے ہیں ، حالیہ بارشوں سے جہاں بہت سے مومنین کی بستیاں متاثر ہوئی ہیں وہاں مساجد، اور امام بارگاہوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوںمیں تسلسل کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے ریلیف کیمپ قائم کیے جارہے ہیں جہاں آئندہ چند دنوں میں ایک ہزار خاندانوں کو خوراک کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں فنڈ ریزنگ تحریک شروع کر دی گئی ہے اور توقع ہے کہ کراچی کی مخیر شخصیات اپنی سابقہ شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری فلاح و بہبود نے اپنے اس دورہ کے دوران کراچی کی ممتاز سماجی شخصیات، اور جید علمائے کرام سے بھی ملاقاتیں کیں ۔.............
/169